حجاب کے بغیر عبادت انجام دینے کا حکم

سوال : میں پندرہ سال سے نماز ، روزہ اور دیگر شرعی فرائض انجام دے رہی ہوں ۔ لیکن میں نے اِن پندرہ سالوں میں نماز کے لیے حجاب کی پابندی نہیں کی ۔ اب کچھ عرصہ سے میرے دل میں خواہش پیدا ہوئی میں حجاب کی پابندی کرو اور اپنے بچوں کے لیے آئیڈیل بنوں ۔ تو مجھے ایسا کیا کرنا چاہیے تاکہ میرا ایمان مضبوط ہو؟دوسرا میری والدہ یہ نہیں چاہتی کہ میں حجاب کرو اور وہ ہمیشہ مجھے اِس پر ٹوکتی ہیں ۔
جواب : حجاب حکم ِالہی ہے اور آپ کا یہ اعتقاد ہی آپ کو اِس کی پابندی کرنے پر ابھارنے کے لیے کافی ہے ۔ کیونکہ خدا کے احکام سے تجاوز کرنا جائز نہیں ۔ جیسا کہ سورۃ البقرہ آیت 229 میں ارشاد ہے 🙁تِلْكَ حُدُودُ اللّهِ فَلاَ تَعْتَدُوهَا) ( یہ خدا کی حدود ہیں ، لهذا تم اِن حدود سے تجاز نہ کرو ۔ ) آپ کے حجاب کی پابندی کرنے سے والدہ کی توہین لازم نہیں آتی ۔ اور اُن کے لیے شرمندگی كا مقام ہونا آپ کی وجہ سے نہیں، بلکہ اس وجہ سے ہے کہ وہ خود خدا کی حدود کی پاسدارى نہیں کرتی ۔