سرگرمیاں

جنت البقیع کی ازسرنو تعمیر یقینی بنائی جائے،شیخ ہادی حسین ناصری

مسلمان اگر متحد ہوجائیںتو تمام عالم اسلام کے سیاسی و معاشی مسائل خود بخود حل ہوجائیں

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)نمائندہ آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی و سرپرست اعلیٰ شوریٰ تبلیغ اسلامی ٰ شیخ ہادی حسین ناصری نےیوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام مسلمان شعائراللہ سے منسوب مقامات کی تعظیم و تکریم اپنے لیے واجب سمجھتے ہیں اوراس حوالے کسی بھی طرح کی توہین کو کسی بھی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جنت البقیع میں 4آئمہ کے ساتھ ساتھ سیدہ فاطمۃ الزہراء (س)،امہات المومنین ،صحابہ و صحابیات اورتابعین کی قبریں بھی موجود ہیں اس لیےتمام مزارات کو ازسرنو شایان شان طریقے سے تعمیر کیا جائے تاکہ تمام مسلمان خاصان خدا سے منسوب ان مقامات کے ذریعے اپنے مخصوص انداز میں محبت اور عقیدت کا اظہار کرسکیں انہوں نے مزید کہا کہ خطہ میںمسلم ممالک کے درمیان جس طرح قربت کی فضا قائم ہورہی ہے وہ قابل ستائش ہے لیکن اب بھی جنت البقیع اور جنت المعلیٰ حزن و ملال کی تصاویر نظر آتے ہیں اس لیے اب وقت آ چکا ہے کہ ہم ان تمام خاصان خدا کی قبروں کو تعمیر کریں تاکہ ہمارا تاریخی ورثہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے محفوظ رہے ۔ شیخ ہادی حسین ناصری کا کہنا تھا کہ جنت البقیع کسی ایک مسلک کا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا سرمایہ ہے اس کی تعظیم و تکریم تمام اسلام پر فرض ہے۔انہوں نے آخر میں امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کے حوالےسےقائم ہونیوالی فضا پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پیغام دیا کہ دنیا بھر کے مسلمان اگر متحد ہوجائیںتو عالم اسلام کے تمام سیاسی و معاشی مسائل خود بخود حل ہوجائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button